اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہوگا: سیکرٹری انڈین بورڈ

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہو گا، تماشائیوں کیلئے ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

جے شاہ نے کہا کہ کرکٹ فینز کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے، 7 سے 8 سنٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گی، ای ٹکٹس کی شروعات پہلے باہمی سیریز  کے دوران کی جائیں گی، احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے سٹیڈیمز کیلئے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں ہے، ورلڈکپ کیلئے ٹکٹ بکنگ کی تاریخوں کا اعلان آئی سی سی کے ساتھ ملکر جلد کریں گے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر سٹیڈیم میں فینز کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا، پانی بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن یہ مفت ہو گا، ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ آنے والے فینز کیلئے صحت مندانہ ماحول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی اس وقت اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے اور ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا تاہم پاک بھارت میچ کے وینیو میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے