اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) ترقیاتی کام کروانے کے لیے پنجاب حکومت نے خزانے کے منہ کھول دیئے، شہرِ لاہور میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دے دیا گیا۔

ترقیاتی کاموں کے ذریعے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا، شہر کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی تیاری کر لی گئی، مسلم لیگ ن کے کمزور انتخابی  حلقوں میں فنڈز کی بارش کردی گئی، پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کے ذاتی وسائل سے فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے شہر لاہور کے گلی محلوں کو لش پش بنانے کا پلان بنا لیا گیا، پنجاب حکومت نے لاہور میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دے دیا،شہر کے مختلف انتخابی حلقوں میں 60 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔

 ایل ڈی اے کو 6 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے، بی آر بی کینال، ہڈیارہ ڈرین سے برکی روڈ اور ہیئر پنڈ میں ترقیاتی کام ہونگے، اٹاری سروبہ، شمع  کالونی، عمر پارک ،یوسف ٹاؤن اور صوفی  آباد کی ملحقہ آبادیوں میں بھی    کام کرائے جائیں گے۔

 غوثیہ کالونی، یو سی 133، یو سی 162، یو سی 163 اور دیگر یوسیز میں بھی  ترقیاتی  کام ہونگے، گلی محلوں میں پی سی سی، واٹر سپلائی  اور ڈرینیج کے  کام کیے جائیں گے، ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 60 ترقیاتی کام کرنے کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو تفویض کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے