اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کردی: آئی جی پنجاب

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ،عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ 9 محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1678 عزاداری جلوس،3909 مجالس منعقد کی جارہی ہیں، اے کیٹیگری کے 198عزاداری جلوس جبکہ 344 مجالس شامل ہیں، لاہور میں 44 عزاداری جلوس،380 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ  کیٹیگری اے کے 4 عزاداری جلوس، 47 مجالس شامل ہیں، صوبہ بھر میں عشرہ محرم کے دوران 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں،لاہور میں 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار نویں اور دسویں محرم کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، سیف سٹی اتھارٹی، سنٹرل پولیس آفس اور تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر آلات سے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر روف ٹاپ ڈیوٹی کیلئے سنائپرز اور جلوسوں کے ساتھ سادہ لباس میں کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے