اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت کا صوبے کے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام، نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق 16 کروڑ27 لاکھ روپے مالیت کی 16 نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں اورجدید آلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کے حوالے کیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدید آلات دیکھے، محسن نقوی نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا، بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدید آلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ،منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور محکمہ داخلہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے