اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیریز جیتنے کے بعد بابر کا ڈریسنگ روم میں خطاب، کس کس کھلاڑی کی تعریف کی؟

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم میں ساتھی کرکٹرز سے خطاب کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم میں ساتھی کرکٹرز سے خطاب کیا اور کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے، کسی ایک کی وجہ سے نہیں، پوری ٹیم کی کوشش سے کامیابی ملی ہے۔

 بابراعظم نے کہا کہ سیفی بھائی، آپ کھیلنا چاہتے تھے مگر آپ کی صحت ہمارے لیے اہم تھی، سرفراز آپ کی یہی بات اچھی ہے کہ آپ ہمت نہیں ہارتے ہیں۔

بابراعظم نے مزید کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نومی بھائی، ویل بولڈ! جیسی آپ نے بولنگ کی، ایسا ہی ہمیں چاہیے تھا، شاہین اور نسیم نے بھی زبردست بولنگ کی، نئے بال سے زیادہ جو پرانے گیند سے بولنگ کی وہ زبردست رہی۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ یہ سب کچھ ہم نے کیا، آئندہ بھی ہم ہی کریں گے، ہمیں کسی ایک پر انحصار نہیں کرنا، سب کو مل کر کرکے دکھانا ہے، یہ نہیں سوچنا کہ دوسرا کردے گا، خود سے کہنا ہے کہ ہم کریں گے، ہم نے جیسی کرکٹ کھیلی ہے، ہم پوری سیریز میں چھائے رہے اور جو ہم نے سری لنکا میں کیا ہے، ہم نے ایسا ہی کرتے رہنا ہے۔

 بابراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری لنکا میں اس سے پہلے ان کے سپنرز کو کسی نے ایسے نہیں کھیلا، سعود اور عبداللہ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہر وقت ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی جو سوچتے ہیں، ویسا نہیں ہوپاتا، شان مسعود نے اپنی محنت اور اپنا اعتماد نہیں چھوڑا، برے وقت سے نکلنا ہر پلیئر کو آتا ہے، سمارٹ کرکٹر وہی ہے جو اس سے جلد نکلتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے