اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے طویل کیمپ کیلئے 50 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

ساف انڈر 16 چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں لگے گا جس کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 50 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق کھلاڑیوں کو ملک بھر میں ریجنل انڈر 16 ٹرائلز سے منتخب کیا گیا تھا، ریجنل ٹرائلز میں 200 باصلاحیت بچوں کی نشاندہی ہوئی اور ان 200 میں سے 50 بچوں کو ایبٹ آباد بلایا گیا ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق ایبٹ آباد میں کیمپ یکم اگست سے لگایا جائے گا اور قومی جونیئر فٹبالرز کوچ سجاد محمود کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

کیمپ میں ساف انڈر 16 ایونٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، ساف انڈر 16 چیمپئن شپ یکم سے 10 ستمبر تک بھوٹان میں ہوگی اور پاکستان انڈر 16 ٹیم یکم ستمبر کو بھوٹان اور تین ستمبر کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے