اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی میؤ ہسپتال آمد، وہاڑی میں باپ کے تشدد سے زخمی بچی اور والدہ کی عیادت

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میؤ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاڑی میں سفاک باپ کے ظلم و بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی ایمن اور زخمی والدہ کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی ایمن اور اس کی والدہ کو دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا، زخمی خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے اوربچوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد اور ظلم کے بارے میں بتایا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

بچی کی والدہ نے کہا کہ میرے اورمیرے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان ہے، مجھے صرف انصاف چاہیے، جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ ہے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، بچی پر بدترین تشدد کیا گیا، ملزم سخت سزا سے نہیں بچ پائے گا، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

محسن نقوی نے کہا حکومت آپ کے بچوں کیلئے بہترین تعلیمی سہولتیں فراہم کرے گی، آپ کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے، بچی کی بینائی واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی، بینائی واپس لانے کیلئے بچی کا بہترین ڈاکٹرز سے علاج کرایا جائے گا، صوبائی وزیر صحت کو بچی کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہاڑی کے اس خاندان کے ساتھ بہت ظلم ہوا،میرا دل بہت دکھی ہے، بچی ایمن اور ان کی والدہ کوانصاف فراہم کریں گے، بچی کی بینائی متاثر ہوئی ہے،پوری کوشش ہے کہ بینائی واپس آئے، شقی القلب باپ کو اس قبیح فعل پر قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی۔

محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھریٹس موجود ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا پور ا کام کررہے ہیں، میڈیا اوردوسرے لوگوں سے ڈرون استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں، محرم الحرام کے دوران ڈرون کے استعمال سے دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران بارشوں کی وجہ سے متعلقہ محکموں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں، کوتاہی نہ کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے