اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوپن مارکیٹ میں گندم مزید مہنگی، قیمت 4800 روپے سے متجاوز

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا، گندم کی فی من قیمت4 ہزار 800 روپے سے تجاوز کر گئی۔

اوپن مارکیٹ میں گندم  ڈیلرز مافیا کا راج برقرار ہے، محکمہ خوراک ذخیرہ اندوز مافیا کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ہے، سرکاری گوداموں سے گندم کی ریلیز پر تاحال پابندی عائد ہے جبکہ عام مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4800 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

اوپن  مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 29 سو روپے بڑھ کر 2 ہزار 930 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1470 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہنا ہے کہ  گندم مافیا کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ان کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، گندم درآمد کر کے ہی مافیا کی کمر توڑی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے