پنجاب گورنمنٹ
ویڈیوز سکینڈل معاملے میں بیٹے کا نام آنے پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا رد عمل
27 Jul 2023
27 Jul 2023
(لاہور نیوز) بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں بیٹے کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا رد عمل سامنے آ گیا۔
بیٹے ولی داد کے بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں مبینہ طور پر نام آنے کے حوالے سے وفاقی وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ نے میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔
طارق بشیر چیمہ نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے میرے صاحبزادے کا تعلق نا جوڑا جائے، میں اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دوں گا، مجھ پر جو الزام ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔