اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی عائد

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام خصوصاً یوم عاشورہ کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، عسکری و رینجرز کے اعلیٰ حکام، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹریز قانون، کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ عسکری و سول حکام نے رپورٹس بھی پیش کیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9،8 اور 10 محرم الحرام کو جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہو گی اور فوج، رینجرز اور پولیس کے چاک و چوبند دستے فلیگ مارچ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے تمام کمشنرز اور آرپی اوز کو بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کیلئے پیشگی پلان تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائی جائے۔

محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے، امن کمیٹیوں کے ارکین اور منتخب نمائندے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کمشنرز اور آرپی اوز کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جے آئی ٹیز کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے