اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دو روزہ 8ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 19 اگست سے شروع ہو گی

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں ڈائیز، کیمیکلز اینڈ الائیڈ انڈسٹری کی ایک بڑی اور منفرد دو روزہ 8ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 19 اور 20 اگست کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی۔

اس نمائش کا تھیم ہے، چیلنجز کو مواقع میں بدلنا۔ یہ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور رینبو گروپ کی جانب سے ایشیا ڈائی سٹف انڈسٹری فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ چائنا ڈائی سٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ڈی اے) اور بی ایل جی ای ایکسپو شنگھائی کمپنی لمیٹڈ عالمی پارٹنرز ہیں۔ ایونٹ کے لیے منتظمین کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ڈی سی ایم اے) کا تعاون بھی حاصل ہے۔

نمائش کے کنوینئر و سربراہ عبدالرحیم چغتائی نے بتایا کہ نمائش میں چین، تھائی لینڈ، ملائشیا، ویتنام، جرمنی، ترکی، یو اے ای اور برطانیہ سمیت 200 سے زائد غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ ایونٹ میں ڈیجیٹل پرنٹنگ، ٹیکسٹائل پرنٹنگ و سکرین پرنٹنگ، آلات اور مشینری کی بھی نمائش ہو گی۔

نمائش کے ڈائریکٹر راشد الحق نے کہا کہ ایکسپو 2023ء مختلف شعبوں سے سنجیدہ خریداروں اور فروخت کنندگان کو اکٹھا کرے گا جن میں پروسیسنگ انڈسٹری کے پرچیز ڈیپارٹمنٹ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیڈرز جو ٹیکسٹائل، سکرین، ڈیجیٹل اور سبلیمیشن پرنٹنگ ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل گارمنٹس مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹرز یونٹس، آپریشن، پروڈکشن، انڈسٹریل مینیجرز، کیمیکل مینیجرز اور ریسٹورنٹ مارکیٹس کے انجنیئرز اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، شامل ہوں گے۔ اس کے علاؤہ مختلف ایسوسی ایشنز، سرکاری اہلکار، ایکسپورٹ ہاؤسز، عام عوام، اکیڈمیا اور طلباء بھی شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے