27 Jul 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے نگران وزراء کو مختلف ڈویژنز کی نگرانی کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق نگران صوبائی وزیر عامر میر قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے اضلاع کو دیکھیں گے، نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم لاہور ڈویژن، نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو دیکھیں گے ۔
نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن ، نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی ڈویژن ، نگران صوبائی وزیر بلال افضل فیصل آباد ڈویژن اور نگران صوبائی وزیر منصور قادر گوجرانوالہ ڈویژن کو دیکھیں گے۔