اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اچھا پلیئر وہی ہوتا ہے جو خود کو جلد مشکل فیز سے نکال لیتا ہے: عبداللہ شفیق

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللہ شفیق نے کہا کہ اچھا پلیئر وہی ہوتا ہے جو خود کو جلد مشکل فیز سے نکالتا ہے، جب پرفارم نہیں ہورہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔

کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللہ شفیق نے مزید کہا کہ ہر پلیئر پر برا وقت آتا ہے، پروفیشنل کرکٹرز کو اس سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ اچھا پلیئر وہی ہوتا ہے جو خود کو جلد اس فیز سے نکالتا ہے، جب پرفارم نہیں ہورہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلیبریشن کے بارے میں کچھ سوچا نہیں تھا، جو ذہن میں تھا وہ کیا، خراب پرفارم ہو تو منفی سوچ بھی ذہن میں آتی ہے، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان نے مجھے اعتماد دیا اور یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ رنز نہیں ہو رہے۔

عبداللہ شفیق نے مزید کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھ کر پریکٹس کی تھی، سری لنکا آنے سے پہلے سپن کنڈیشنز کا سوچ کر سوئپ شاٹس کی تیاری کی تھی، کوشش ہوگی کہ کولمبو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 0-2 کی فتح حاصل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے