اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی : پاکستان ہاکی ٹیم تاحال حکومتی این او سی کی منتظر

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تاحال حکومتی این او سی کی منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈول ہے، چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تین اگست سے چنئی میں شیڈول ہے اورآج آخری ورکنگ ڈے کے باوجود این او سی کے حوالے سے  پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کو بھارتی ویزے جاری ہو چکے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے بھی این او سی جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے این او سی ابھی تک جاری نہیں ہو سکا۔

 ذرائع پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی این او سی جاری کرے گی تو فیڈریشن کو آگاہ کر دیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن این او سی کے معاملے پر تشویش کا شکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے