اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ، مکی آرتھر، ہیڈ کوچ کا عہدوں پر برقرار رہنا مشکل

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کیلئے سینئر سابق کرکٹرز کے نام جلد فائنل ہونے کا امکان ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو پیغام  دیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے، اپنے ساتھ سینئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹراوراراکین کے نام تجویز کرے گی جبکہ  چیئرمین ذکاء اشرف سابق کپتان محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا عہدوں پر برقراررہنا مشکل ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کیلئے نیا نام تلاش کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے