اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 40 ہزار 650 کیوسک، دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر 84 ہزار 430 کیوسک، دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 90 ہزار 395 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، سلیمانکی اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا ہے کہ  بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،  متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر کے اضلاع ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔

ڈی جی عمران قریشی نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو نالوں کی کراسنگ پر پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جا چکے ہیں، انتظامیہ نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوداموں کی حفاظت کو یقینی بنائے، عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں

عمران قریشی نے ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں، ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے