اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وقار یونس کو پی سی بی میں کون سا عہدہ مل رہا ہے؟

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا حصہ بننے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔

سابق فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کسی بھی قسم کا عہدہ نبھانے کیلئے فی الحال آمادہ نہیں۔

ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے وقار یونس کو بطورخاص مدعو کیا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ وہ بھی جلد بورڈ میں اہم عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

گزشتہ روز سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ذکا اشرف کے مشیر اور کرکٹ کمیٹی کا ہیڈ بننے کی پیشکس قبول کی تھی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو بھی کرکٹ کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ ان دنوں زمبابوے میں ٹی10 کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں، بورڈ کی جانب سے پہلے حفیظ اور دوسرے کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی نہیں دیا گیا تھا تاہم رابطے پر ذکا اشرف نے کرکٹرز کو لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے