26 Jul 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 9 اور 10 محرم کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم عاشورعقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عاط تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورہ کی تعطیلات میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر 2 روز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی عاشورہ پر 9 اور 10 محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کرچکی ہے جبکہ سٹیٹ بینک نے بھی بینک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔