اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رشتہ قائم رکھنے کیلئے صرف لڑکی سمجھوتہ کیوں کرے؟ طوبٰی انور

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل طوبٰی انور کا کہنا ہے کہ شادی کے وقت صرف لڑکی کو سمجھوتہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔

طوبٰی انور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ گھر چلانا ،بچانا اور سمجھوتہ کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے، رشتے کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا آرٹ ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے، شادی شدہ جوڑوں کو ابتدائی 2 سال تک سمجھانا چاہیے کہ جب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آئے تو اسے کس طرح حل کرنا ہے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ مسائل کا سامنا کرنے والے جوڑوں اور خصوصی طور پر نوجوان جوڑوں کو تھراپی لینی چاہیے،  شادی شدہ زندگی کو چلانا نہ صرف بیوی بلکہ شوہر سمیت ساس اور دیگر اہل خانہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں سب لوگ صرف بیاہی جانے والی لڑکی کو درس دیتے ہیں۔

طوبیٰ انور نے 2018 میں مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد  اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا  تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے