اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

غیر اخلاقی الزامات پر اداکارہ کبریٰ خان سوشل میڈیا صارفین پر برہم

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے اداکاروں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نجی ٹی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات شیئر کیے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر بھی شدید غصے کا اظہار کیا۔

رواں برس ایک یوٹیوبر کی جانب سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں پر غیر اخلاقی الزامات لگائے گئے، جن کے خلاف اداکاراؤں نے عدالت اور ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ اور غیر اخلاقی مواد کو ہٹا دیا تھا۔

اس واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کے الزامات لگائے گئے انہیں دیکھ کر میری ذہنی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، مجھے معاملے کو سمجھنے میں دو دن لگے کہ آخر ہوکیا رہا ہے، جب مجھے معاملہ سمجھ میں آیا تو میں نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنے خلاف ایسی چیزیں دیکھیں جن کی وجہ سے مجھے شدید گھبراہٹ ہونا شروع ہوگئی اور مجھے ہسپتال جانا پڑا،  اس معاملے کو گزرے کافی وقت ہوگیا ہے لیکن آج بھی اگر میں سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرتی ہوں تو 10 میں سے ایک شخص لازمی مذکورہ معاملے کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے۔

کبریٰ کا کہنا تھا کہ آپ میرے کام اور فن پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن میری ذاتی زندگی اور کردار پر بات کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے،اداکار آسان ہدف ہوتے ہیں اس لیے لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ہم اپنے فن پر توجہ دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے