اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اکشے کمار نے جاوید شیخ پر گھڑی چوری کا الزام کیوں لگایا تھا؟سینئر اداکار نے بڑی بات بتادی

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اور معروف اداکار جاوید شیخ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی جانب سے ان پر گھڑی چوری کے لگنے والے الزام کی وجہ بیان کردی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ نےکہا کہ اکشے کمار  اور  شاہ رخ انتہائی عاجز انسان ہونے کیساتھ  ساتھ شرارتی بھی ہیں اور  فلم کے سیٹ پر  ان کی شرارتوں کے قصے سنائے جاتے ہیں۔ سینئر اداکار  نے اکشے کمار اورا پنا ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ہماری فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی، سیٹ پر میرے پاس ایک سونے کی گھڑی تھی جس نے اکشے کمار کی توجہ حاصل کرلی،  اکشے نے مزاحیہ انداز  میں یوں اداکاری کی جیسے یہ گھڑی اس کی ہو  اور میں نے چوری کرلی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے اس موقع پر ملازم لڑکے پر  چیختے ہوئے کہا کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ میری  گھڑی جاوید صاحب کو نہیں دینا، کیوں دی انہیں؟جاوید شیخ کے مطابق اکشے کمار کے مذاق سے چند لمحوں کے لیے ٹیم ممبر حیران ہوگئے لیکن  پھر  پرینک سمجھ آنے  پر  ان کے قہقہے چھوٹ گئے۔

واضح رہے کہ جاوید شیخ نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد ہونے سے قبل 2016 میں شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم اور نمستے لندن میں اکشے کے ساتھ کام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے