اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیصل قریشی کمال ایکٹر کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں: سحر خان

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ فیصل قریشی ایک سینئر اداکار ہیں، کمال اداکار کیساتھ ساتھ وہ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔

ڈرامہ سیریل "فرق"  میں فیصل قریشی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سحر خان نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’فیصل قریشی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے ڈرامے دیکھتے دیکھتے ہم بڑے ہوئے ہیں، ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ ثابت ہوا۔

سحر کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں لیکن انہوں نے سیٹ پر سینئر ہو کر کوئی بلاجواز غصہ نہیں دکھایا بلکہ اکثر وہ مجھے چھیڑتے تھے کہ تم بہت بولتی ہو، میری فیصل قریشی سے پہلی ملاقات ایک شو پر ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کو ترجیح دیتی ہوں چاہے سامنے کوئی بھی ہو اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرائی۔

واضح رہے اداکارہ سحر خان ڈرامہ سیریل "فرق" سے قبل دیگر ڈراموں زخم، فاسق اور رنگ محل میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے