اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچپن میں گھریلو ملازمین نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا: نادیہ جمیل

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ پیش آنے والے متعدد جنسی ہراسانی کے واقعات میں ان کے گھریلو ملازمین ملوث تھے۔

اداکارہ نے ایک سال قبل ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ  پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا شکار ہوئیں، دوسری مرتبہ 9 برس، تیسری بار 17 اور چوتھی مرتبہ 18 سال کی عمر میں ان کا  جنسی استحصال ہوا۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ کم عمری میں ان واقعات کے بعد مجھے ڈپریشن، شرمندگی، صدمے اور خوف سے نکلنے میں کئی سال لگے، اب دیکھیں میں کہاں ہوں، اس مشکل وقت سے نکل چکی ہوں اور اب یہ زخم بھی مندمل ہوچکا ہے، اب زندگی میں آگے بڑھ رہی ہوں، ہمیشہ درد سے خوشحالی کی جانب راستہ ہوتا ہے اور آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔

حالیہ انٹرویو میں وضاحت

اداکارہ نے انٹرویو میں کہا 'میرے ساتھ جنسی زیادتی کے جو بھی حادثات ہوئے وہ گھریلو ملازمین کے ہاتھوں ہوئے، میں نے جب یہ بات دہرائی کہ میرے ساتھ یہ سب ہوا تو اس بات کو نظرانداز کردیا گیا اور چونکہ بچپن میں اسے نظر انداز کردیا گیا تھا اس لیے میں نے اسے اہمیت ہی نہیں دی'۔

نادیہ جمیل نے کہا 'جب پنجاب کے علاقے قصور میں کم سن زینب کا واقعہ پیش آیا  تب میں نے دیکھا کہ بچوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے، تب میں نے سوچا کہ اب وقت ہے میں خود اس واقعے کو اہمیت دوں، میں نے وہ بات اس لیے نہیں شیئر کی تھی کہ کسی قسم کی توجہ چاہیے تھی بلکہ اس لیے کی تھی تاکہ متاثرہ بچوں کو احساس ہو کہ کوئی بات نہیں، تم ٹھیک ہو، اپنا سر اٹھاؤ اور جیو، آؤ جیتے ہیں، پڑھتے ہیں، کھیلتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اس بات کو شیئر کرتے ہوئے میں نے صرف اپنے دل سے پوچھا'۔

سینئر اداکارہ نے اس بات پر ابھی اظہار افسوس کیا کہ پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور جنسی ہراسانی کے واقعات کو سماجی روایات کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور یہ انتہائی خطرناک بات ہے۔

اداکارہ نے ایسے واقعات کو روکنے کے طریقے بھی بتائے اور کہا کہ ایسے واقعات کو ختم کرنے کے لیے ملک میں تعلیم عام کرنی پڑے گی، غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا اور سماجی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ایسے واقعات روکنے کے لیے والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، انہیں اپنے بچوں کو لوگوں کی خراب عادتوں اور اچھے رویے سے متعلق آگاہی دینی ہوگی اور بچوں کی ہر بات کو سننا ہوگا۔

نادیہ جمیل نے والدین کو مشورہ دیا کہ اگر ان کا کوئی بچہ گھر میں خفا ہے، ہمیشہ خاموش رہتا ہے، کسی سے بات نہیں کرتا، اس بچے کو زیادہ توجہ دیں، ان سے دل کی باتیں پوچھیں اور پھر بھی وہ بچہ بات نہ کرے تو اسے ماہر نفسیات کے پاس لے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے