اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ادکارہ رومیسہ خان نے اپنے خوابوں کے شہزادے میں ہونے والی خوبیاں بتا دیں

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار و اداکارہ رومیسہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا ہمسفر چاہیے جس سے شادی کر کے وہ اپنی زندگی پرسکون طریقے سے گزار سکیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی فلم کے ہیرو عاشر وجاہت کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے شادی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رومیسہ خان سے ایک مداح نے شادی اور ہونیوالے شوہر میں پائی جانیوالی خوبیوں سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میری شادی کے بارے میں جاننے کا اتنا شوق کیوں ہے؟ کھانے پینے میں کیا پسند ہے اس بارے سوال کیا کرو۔

میزبان کے اصرار پر اپنے خوابوں کے شہزادے میں ہونے والی خوبیوں بارے  گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ لسٹ تو بہت بڑی ہے پر کچھ باتیں تو جو میں سب سے پہلے دیکھوں گی وہ یہ ہیں کہ فیملی کو کتنا وقت دیتا، مجھ سے بے انتہا محبت کرے، میرا کہا کبھی رد نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک اچھی چیز ہے، جس کے ساتھ بھی آپ کی سوچ ، عادات ملیں اور اگر اسی طرح وہ آپ کو پسند بھی ہے تو شادی کر لینی چاہیے۔

یاد رہے 2020 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی اس اداکارہ نے اب تک کئی ایک مشہور ڈراموں میں کام کیا جن میں ماسٹرز، چاند تارا اور نور وغیرہ شامل ہیں، اس کے علاوہ انہیں شہرت نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے