اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہیرو کی زندگی گزار رہا تھا، بیماری سے سڑک پر آگیا ہوں: گلوکار اسد عباس

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) گردوں کے عارضہ میں مبتلا نامور گلوکار اسد عباس نے ایک بار پھر حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ہیرو کی طرح زندگی گزار رہا تھا سب کچھ میرے پاس تھا لیکن بیماری کی وجہ سے علاج کیلئے سب کچھ بیچ کر سڑک پر آگیا ہوں۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 2006 میں پاکستان سنگیت آئیکون کے نام سے پاکستان کا پہلا رئیلیٹی شو ہوا تھا جس کا پہلا انعام ایک کروڑ روپے اور ایک مرسڈیز شامل تھی اوریہ شو میں نے جیتا تھا۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں شوز کیے وہاں بھی خوب پیسہ کمایا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی کی تمام خوشیاں عطا کی تھیں۔

اسد عباس نے بتایا کہ گزشتہ سات سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوں اور دونوں گردے مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے پہلے بھی گردوں کی پیوند کاری کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین سے چار دن ڈائیلاسز کروانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت،سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے علاج کیلئے مدد فراہم کرنے کی اپیل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے