اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی محبت کی ہو یا ارینج، رسک ہی ہوتی ہے: سجل علی

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی محبت کی ہو یا ارینج ہر صورت میں ایک رسک ہی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر محبت کی شادیاں پسند ہیں، وہ صرف محبت کو پسند کرتی ہیں اور انہیں محبت کی ہی شادیاں اچھی لگتی ہیں مگرساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ لیکن شادی پسند کی ہو یا پھر ارینج میریج، دونوں ہی صورتوں میں یہ ایک رسک ہوتی ہے۔

سجل علی کی جانب سے شادی کو دونوں ہی صورتوں میں رسک قرار دیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے احد رضا میر کے ساتھ ان کی شادی اور تعلقات پر بھی تبصرے کیے۔

خیال رہے کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں سجل علی نے ایک ایسی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جو ارینج میریج کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوجاتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک فلم میکر خاتون کے رومانس کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی شادی کے لیے ڈیٹنگ ایپس تک کو بھی آزما کر دیکھتی ہیں مگر انہیں ہمیشہ غلط مرد ہی ملتے ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خاندان کی پسند سے ہونے والی شادی محبت کی شادی میں تبدیل ہوجاتی ہے اور فلم میں پاکستانی ثقافت، رسم و رواج کو بھی دکھایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے