اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا معاملہ،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک)عدالت نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے تنازعے سے متعلق اپیل کنندہ کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے تنازعے سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل کیو فلمز پروڈکشن نے موقف دیا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق غلط بیانی کی، اگر شعیب اختر نے مزید غلط بیانی جاری رکھی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔شعیب اختر کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کروایا اور اپیل کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی،عدالت نے کیو فلمز پروڈکشن کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سماعت 15 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی،شعیب اختر نے کیو فلمز کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، ایک رکنی بینچ نے فلم پر حکم امتناعی جاری کیا۔ تاہم دو رکنی بینچ نے کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل پر حکم امتناع ختم کردیا تھا۔

شعیب اختر نے موقف اپنایا تھا کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا تھا، مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے