اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور جے شاہ کے درمیان آج ملاقات ہوگی

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کے درمیان آج ملاقات شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذکاء اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر طے ہے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو میٹنگز کا آج سے ڈربن میں آغاز ہو رہا ہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے ایشوز کے بعد پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدیداران پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گے، ملاقات میں پاکستان کی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

ذکاء اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کی تعداد بڑھانے پربات ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے وینیو پر بھی بات ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی احسان مزاری نے پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات کی جب کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔ معاملے کو دیکھنے کے لیے حکومت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے