11 Jul 2023
(لاہور نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق سمیت 4 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے۔
19ویں ایشین گیمز کے مقابلے ستمبر کے ماہ سے چین میں کھیلے جائیں گے، ٹینس سٹار اعصام الحق ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عقیل خان، سارہ خان اور اوشنا سہیل قومی ٹینس ٹیم کا حصہ ہوں گی۔
ٹینس ٹیم 5 گولڈ میڈلز کی کیٹیگری میں مدمقابل ہو گی، مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی پلیئرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔