اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر، فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) لہجے کی سادگی اور سچائی، عام فہم زبان کا استعمال، معروف شاعر فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے۔

قتیل شفائی24 دسمبر 1919ء میں ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے، اصل نام اورنگزیب خان تھا، قتیل شفائی نے شاعری میں حکیم محمد یحییٰ شفا سے اصلاح لینا شروع کی پھر لاہور آ گئے اور پاکستان کی پہلی فلم ’’تیری یاد‘‘ سے نغمہ نگاری کا آغاز کیا۔

فلمی نغمہ نگار کے طور پر 200 سے زائد فلموں کے لئے 900 سے زائد گیت لکھے، لہجے کی سادگی و سچائی اور عام فہم زبان کا استعمال ان کی مقبولیت کا راز ہے، قتیل شفائی کو صف اول کے ترقی پسند شعراء میں اہم مقام حاصل ہے،ان کے شعری مجموعوں میں ہریالی، گجر جلترنگ، روزن، جھومر، چھتنار، گفتگو، ابابیل، برگد ،گھنگرو، پھوار اور صنم قابل ذکر ہیں۔

معروف شاعر نے ’’گھنگھرو ٹوٹ گئے‘‘ کے عنوان سے آپ بیتی بھی لکھی، قتیل شفائی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

قتیل شفائی11 جولائی 2001ء کو لاہور میں وفات پا گئے اور علامہ اقبال ٹاؤن کریم بلاک کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے