اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ برسوں کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں وسیع استعداد کا حامل ملک ہے اور پاکستان کوآئی ٹی کی برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات اور خدمات کو زیادہ مسابقت کا حامل بناتے ہوئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات سٹیٹ بینک کے شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی نمو اور ملکی معیشت کے حوالے سے اس کے امکانات پر حالیہ پوڈکاسٹ میں کہی۔

سٹیٹ بینک کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ برسوں کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا۔ 2013 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 290 ملین ڈالر کی معتدل سطح سے بڑھ کر 2019 میں890 ملین ڈالر ہو گئیں اور 2022 میں2.1 ارب ڈالر کی متاثر کن سطح تک پہنچ گئیں۔

پوڈ کاسٹ میں شریک مہمانوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کو معاشی نمو کے اہم محرک کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے اور یہ شعبہ ملکی منڈی، بیرونی تجارت، ای گورنمنٹ اقدامات اور فن ٹیک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے