اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک روس روڈ ٹرانسپورٹ معاہدہ تجارت اور معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، اسعد محمود

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ جغرافیائی و اقتصادی منظر نامے کے تحت پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ معاہدہ ملکی معیشت کو فروغ دینے اور تجارت کی وسیع تر آمد کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک عمل انگیز ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے نومبر 2022 میں ماسکو کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر روس کے وزیر ٹرانسپورٹ ویتالی سیولیوف کے ساتھ روڈ ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ کیا تھا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  روس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سڑکوں کے ذریعے تجارتی راہداری قائم کی گئی ہے۔روس دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ایل این جی برآمد کرنے والا ملک ہے اور پاکستان کے پاس پھلوں، ملبوسات، آلات جراحی اور زرعی مصنوعات برآمد کرنے کی بڑی صلاحیت ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مضبوط تجارتی شراکت داری قائم ہو گی۔

سامان کی نقل و حمل ٹی آئی آر کارنیٹ کے تحت کی جائے گی جس کے تحت سرحدوں پر کسٹم طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے