اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فائلر اور نان فائلر کتنا ٹیکس دینگے؟ ایف بی آر نے ریٹس مقرر کر دیئے

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے لیے فائلر اور نان فائلر کے ٹیکس ریٹ مقرر کر دیئے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس پرائز بانڈز کی آمدنی پرہو گا۔ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کا  انعامی بانڈ نکلنے پر 15 فیصد جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے کا انعام نکلنے پر 30 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

اسی طرح سیونگ اکاؤنٹ منافع پرٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے ٹیکس  شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد جب کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے کے سیونگ اکاؤنٹ پرافٹ سے 30 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

فائلر سے رینٹ انکم  پر 5 سے 15 فیصد جب کہ نان فائلر کی رینٹ انکم پر 10 سے 15 فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بونس شیئرز کے اجراء پر فائلر سے 10 فیصد اور نان فائلر سے 20 فیصد ٹیکس کٹے گا۔ پراپرٹی آکشن کی رقم پر فائلر سے 5 فیصد اور نان فائلر سے  10فیصد کٹوتی ہو گی۔

موٹر وہیکل لیزنگ پر فائلر سے زیرو ٹیکس جبکہ نان فائلر سے 12 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر سے 10 ہزار روپے سے لیکر 5 لاکھ  جب کہ نان فائلر کو چھوٹی سے چھوٹی گاڑی کی خریداری پر 30ہزار اور بڑی گاڑی کی خریداری پر 15 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

علاوہ ازیں مخصوص سروسز پر فائلر سے 3 فیصد ، نان فائلر سے 6 فیصد جبکہ سروسز پر عمومی ٹیکس فائلر سے 7فیصد اور نان فائلر سے 14 فیصد ٹیکس لیا جائیگا، 25 ہزار ماہانہ بجلی بل ادا کرنیوالے فائلر سے زیرو ٹیکس جب کہ نان فائلر سے بجلی کے بل پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس وصولی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے