اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلٹی سٹورز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو یوٹیلٹی سٹورز بھی ریلیف فراہم نہ کر سکے، سٹورز کے باہر صارفین کی لمبی قطاریں مگر اشیائے خورونوش محدود مقدار میں موجود ہیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام ریلیف کو ترس گئے لیکن یوٹیلٹی سٹورز کے حالات نہ بدلے، سبسڈائزڈ اشیاء کے حصول کیلئے طویل انتظار معمول بن گیا ۔

داروغہ والا یوٹیلٹی سٹور پر سستی چینی نایاب ہے تو آٹا بھی محدود مقدار میں دستیاب ہے، آٹے اور گھی کے ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری بھی لازم  قرار دی جارہی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر عام صارف  کے لئے چینی 91  روپے فی کلو ہے  جبکہ بے نظیر  انکم سپورٹ پروگرام صارف کو چینی 70 روپے فی  کلو میں فراہم کی جارہی ہے۔

ادھر عوام کا کہنا ہے کہ پیسے  بچانے کے چکر میں خوار ہو رہے ہیں، کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، گھنٹوں انتظار کے بعد بھی کبھی چیز مل جاتی ہے کبھی خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، گھی کے  نرخ میں 85 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، گھی کی فی کلو قیمت 580 سے کم کر کے 495 روپے کر دی گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر درجہ اول برانڈ گھی 600 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے