اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اصل زندگی میں نوری نت کا کردار کون ؟ حمزہ علی عباسی کی بہن نے بتا دیا

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹرفضیلہ عباسی نے بتایا کہ ان کے بھائی فلم میں کیا ہی نوری نت ہونگے جو اصل زندگی میں ان کی والدہ ہیں۔

حال ہی میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی والدہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے مذاق میں کہا کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں حمزہ کیا نوری نت ہوگا جو ہماری والدہ (نسیم اختر چوہدری) اصل زندگی میں ہیں۔ ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی والدہ سے زیادہ کوئی بہادر خاتون نہیں دیکھی۔

والدہ کے بارے میں ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ذولفقارعلی بھٹو کے زمانے میں کریمنل وکیل رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کے دور میں ان کی والدہ بینکنگ ٹریبونل جج بھی رہیں۔ پھر وہ قومی اسمبلی کی 10 برس تک رکن رہیں، آصف علی زرداری کے دور میں ان کی والدہ چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی لا اینڈ جسٹس رہیں ۔

ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 16 برس قبل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اکثر اپنے بھائی حمزہ سے کہتی ہوں کہ ہمارے والد ہماری کامیابی نہیں دیکھ سکے جیسے تم اپنی فیلڈ میں کامیاب ترین ہو۔اور میں نے بھی کچھ کامیابی حاصل کی ہے ۔ ہمارے والد ہماری یہ کامیابی نہیں دیکھ سکے اگر وہ حیات ہوتے تو ہم بہن بھائی پر فخر کرتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے