اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک نے 2022ء کے مالی استحکام کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2022ء کے مالی استحکام کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری مالی استحکام جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 کے دوران مالی نظام کی کارکردگی اور لچکداری مستحکم رہی اور پاکستان کی معیشت کو ایک مشکل سال کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق ناسازگار بیرونی ماحول کے نتیجے میں حالیہ معاشی عدم توازن میں مزید شدت آ گئی جبکہ جڑواں خسارے، مہنگائی، تباہ کن سیلاب، آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاخیر نے چیلنجز میں مزید اضافہ کیا۔

سال 2022 میں بینکوں کے اثاثوں میں 19.1 فیصد کی مضبوط نمو دیکھی گئی جبکہ غیر فعال قرضوں کا مجموعی تناسب 7.9 فیصد سے کم ہوکر 7.3 فیصد رہ گیا، سودی آمدن کی وجہ سے بینکوں کی بعد از ٹیکس آمدنی 2022ء کے دوران بہتری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 2022ء کے دوران ایکویٹی پر نفع 14فیصد کے مقابلے میں 16.9 فیصد تک بڑھ گیا ، 2022ء میں اسلامی بینکاری کی شرح نمو 29.6 فیصد رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے