اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ علی عباسی کو بچپن میں کس بیماری کاسامنا کرنا پڑا تھا؟اداکار کی بہن نے دلخراش حقیقت بتا دی

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے کہا ہے کہ بچپن میں میرے بھائی میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ بچپن سے بہت شرارتی اور شوخ مزاج لڑکا تھا، تاہم بڑے ہوتے ہوتے بےحد سنجیدہ اور سکون پسند ہوگیا،فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا کہ حمزہ علی عباسی کو بےحد کم عمری میں گردوں کے فیل ہونے کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی ،تاہم بروقت علاج اور احتیاط کی وجہ سے وہ صحتیاب ہوگئے۔

فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اداکاروں اور کارٹون کریکڑز کی نقل کرنا پسند تھا اور ہمیشہ سے ہی اس کا رجحان اداکاری کی جانب تھا ،تاہم وہ کبھی اداکاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔اداکاری کی آفرز کے حوالے سے فضیلہ عباسی نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ اداکاری کیلئے آفرز آچکی ہیں مگر انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اداکارہ ہوتیں تو شاید بہت خراب پرفارم کرتیں کیونکہ وہ ایک سنجیدہ مزاج خاتون ہیں اور اداکاری ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے