07 Jul 2023
جون 2023 میں سیمنٹ کی ترسیل میں 22.80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ (ویب ڈیسک)
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 ء میں ملکی ترسیل 3.487 ملین ٹن رہی جو جون 2022 ء میں 4.979 ملین ٹن تھی۔
دوسری جانب برآمدات میں 102.59 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم جون 2023ء میں 5 لاکھ 76 ہزار 309 ٹن رہا جو 2022ء کے اسی مہینے میں 2 لاکھ 84 ہزار 471 ٹن تھا۔
جون 2023ء میں فیکٹریوں کی کل فروخت کا حجم 30.08 فیصد کم ہوکر 2.950 ملین ٹن رہا جو جون 2022 میں 4.220 ملین ٹن تھا۔ مینوفیکچررز نے جون 2023 کے دوران 1.113 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو جون 2022ء کے دوران 1.044 ملین ٹن کی ترسیل کے مقابلے میں 6.60 فیصد زیادہ ہے۔