07 Jul 2023
(ویب ڈیسک)ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں اضافہ ہو گیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 23 کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہے۔
مالی سال کے آخری ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ ذخائر 40 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 39 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.46 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ذخائر 5.28 ارب ڈالر تک رہے۔