06 Jul 2023
(لاہور نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 30 جون تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی انفلوز کی وجہ سے ہوا، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 28 کروڑ 28لاکھ ڈالر پر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ زخائر میں 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 9ارب 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔