اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لوک گلوکاری کو نیا انداز دینے والے الن فقیر کو رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوفیانہ کلام میں مہارت اور جداگانہ انداز رکھنے والے معروف لوک گلوکار الن فقیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔

الن فقیر نے صوفیانہ کلام کے ذریعے روایتی لوک گلوکاری کو ایک نیا انداز دیا، معروف سندھی لوک گلوکار الن فقیر کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے تھا، گلوکاری کے ساتھ ساتھ الن فقیر نے سندھ کے روایتی ثقافتی پہناوے کو بھی دنیا بھر میں متعارف کروایا۔

اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے وہ ہر خاص و عام میں مقبول رہے، ان کی پرفارمنس کا انداز منفرد اور والہانہ تھا، ان کی گلوکاری کا بڑا حصہ سندھی زبان پر مشتمل ہے مگر ان کے اردو میں گائے ہوئے گیت بھی ریکارڈ توڑ مقبولیت کمانے میں کامیاب رہے۔

"تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا، اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا" اور "اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا" جیسے گیتوں کی بدولت الن فقیر کا نام موسیقی کے افق پر رہتی دنیا تک چمکتا رہے گا۔

1980 میں حکومت پاکستان نے الن فقیر کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

لوک گلوکار الن فقیر 4 جولائی 2000 کو 68 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے مگر ان کی آواز آج بھی لوک موسیقی کے دلدادہ افراد کے کانوں میں گونج رہی ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے