اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات اور رمشا خان کا وہاج علی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکاراؤں رمشا خان اور مہوش حیات نے ساتھی اداکار وہاج علی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رمشا خان اور مہوش حیات نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا، میزبان کی جانب سے اداکاراؤں کو ساتھی اداکار وہاج علی کی کامیابیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا کہا گیا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہاج علی نے اس کامیابی کے حصول کے لیے بہت محنت کی ہے، وہ تقریباً ایک دہائی سے اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

اداکارہ نے کہا یہ سب ڈرامہ انڈسٹری کی طاقت ہے، اگر کوئی اداکار ایک کردار کو صحیح سے سمجھ لے گا اسے خوبصورت انداز سے پیش کرے گا اور وہ ناظرین کو پسند بھی آئے گا تو وہ یقینی طور پر قوم کا پسندیدہ اداکار بن جائے گا۔

مہوش کے جواب پر اداکارہ رمشا خان نے ہنستے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ڈراموں میں دوبارہ نظر آنے والی ہیں؟

رمشا خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش نے کہا کہ بالکل، میں کچھ سکرپٹس پڑھ رہی ہوں اور رواں سال کے آخر تک میں ایک ڈرامے میں کام کروں گی، کیونکہ ڈرامے ہر گھر میں دیکھے جاتے ہیں۔

اداکارہ رمشا خان نے بھی وہاج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میں وہاج علی کی یہ کامیابی دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں اور مجھے ان پر فخر ہے، وہ یہ سب کچھ بلکہ اس سے بھی زیادہ کے حق دار ہیں۔

رمشا نے بتایا کہ میں نے 6 سال پہلے وہاج علی کے ساتھ کام کیا تھا، وہ بہت زیادہ محنتی ہیں اور ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ عاجزانہ طبیعت کے مالک ہیں،  وہاج علی کو اداکاری کے لیے اپنی آنکھوں کا استعمال کرنا بہت اچھی طرح آتا ہے۔

واضح رہے اداکار وہاج علی ان دنوں سپر ہٹ ڈرامے "تیرے بن" میں مرکزی کردار نبھا  رہے ہیں، ڈرامے کو پاکستان اور ہمسایہ ملک میں بھی بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے