اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تمام بینک اور مالیاتی ادارے آج لین دین کیلئے بند رہیں گے

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک) نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پر آج (3 جولائی) کو بھی ملک بھر میں تمام کمرشل بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پیر کے روز ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے بند ہیں تاہم بینک کا عملہ گزشتہ مالی سال کے حسابات کی جانچ پڑتال کیلئے معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال 31 دسمبر کو کیلنڈر ایئر کا اختتام ہوتا ہے اور یکم جنوری کو بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں جبکہ 30 جون کو مالی سال ختم ہوتا ہے جس کی وجہ سے یکم جولائی کو بینک اور مالیاتی ادارے بند ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینکس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 28 تا 30 جون 2023ء (بروز بدھ تا جمعہ) سے عام تعطیلات کے سبب بند رہے جبکہ یکم اور 2 جولائی کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بھی بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہے تاہم منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے