اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان مسترد شدہ سیاستدانوں کی جاگیر نہیں، حقیقی مالک عوام ہیں: شیخ رشید

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنیوالے 45 دن پاکستان کی معاشی سلامتی اور سیاسی مستقبل کیلئے اہم ہیں، پاکستان کے حقیقی مالک اُس کے عوام ہیں، یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام معاشی اور اقتصادی مالی استحکام کی بنیاد بنے گا، 13 جماعتیں نہیں پاکستان کے 25 کروڑ لوگ ہی پاکستان کی بقاء اور اُس کے ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایک ہفتہ بڑھائیں یا دو ہفتے بڑھائیں ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، 13 اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا ایک جاپان کا دورہ ہی رہ گیا تھا وہ بھی وزیر خارجہ نے پورا کر لیا، اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے اُن کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حقیقی مالک اُس کے عوام ہیں، یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں، یہ صرف نیب ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کروا لیے ہیں عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ہے، 415 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ابھی زبانی اعلان آیا ہے، 12 جولائی کو تحریری اعلان آئے گا جس کے بعد عوام کیلئے بجلی، گیس اور اجناس مزید مہنگے ہو جائیں گے، تنخواہ دار طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے ابھی تک پی پی پی کی طرف سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں آیا جس کا مطلب ہے ابھی دال میں کچھ کالا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کر کے خرید و فروخت کی منڈی لگا کر چور دروازے سے آنے والے عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار ہو جائیں، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کو اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے