اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی سکھ کمیونٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، 9 مئی واقعات کی مذمت

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی سکھ کمیونٹی کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سکھ شرکاءِ وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ جناح ہاؤس میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سکھ کمیونٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کر دینے والا واقعہ ہے، یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟ پاکستان کا پرچم جلایا، قائدِاعظم کی تصاویر نذرِ آتش کرنے کیساتھ ساتھ مقدس مسجد کو بھی نہ چھوڑا۔

شرکاءِ وفد نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر کے مسمار کرنے والے اور لواحقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہو سکتے۔

سکھ کمیونٹی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ جناح ہاؤس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو کڑی سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا سانحہ رونما نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے