30 Jun 2023
(لاہور نیوز) سٹاف لیول معاہدے کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے معاہدے کے بعد بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے، پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کیلئے کمر کس لی ہے، بجلی اور گیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل بڑھائے جائیں گے، شرط کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے، اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے، حکومت کے پاس پیٹرول، ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی گنجائش موجود ہے۔