اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے: وزیراعظم

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، یہ سماجی واقتصادی عدم مساوات کو کم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر میں بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جو آج یہ تہوار منا رہے ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ ان کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی عطا فرمائے! آمین

 

گزشتہ روز بھی ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے حجاج کرام، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دی تھی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو، حج کے موقع پر میری بارگاہِ رب جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے