اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف لوک گلوکار حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 22 سال بیت گئے

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) معروف لوک گلوکار حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 22 سال بیت گئے۔ حامد علی بیلا کی میٹھی آواز کا سحر برسوں بعد بھی برقرار ہے۔

دلوں میں اتر جانے والا صوفیانہ کلام اور حامد علی بیلا کی روح کے تار چھیڑ دینے والی میٹھی آواز، درویش صفت گلوکار کچھ اس طرح ڈوب کر کافیاں ، غزلیں اور گیت گاتے کہ سننے والوں پر سحر طاری ہو جاتا۔ مادھو لال حسین کا کلام تو حامد علی بیلا کی پہچان بن گیا۔

پٹیالہ گھرانے کی یہ آواز سب سے پہلے ریڈیو پاکستان سے گونجی اور پھر شاہ حسین ، غلام فرید اور محمد بخش کی کافیاں گاتے گاتے یہ فقیر منش فنکار، فن اور شہرت کی بلندیاں پاتا گیا۔

حامد علی بیلا نے شاہ حسین کی لکھی ایک کافی گائی جو آج بھی ان کی پہچان ہے۔ مسحور کن لوک اور صوفیانہ گائیکی کی بدولت پرائڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈ پائے مگر تنگ دستی نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔

حامد علی بیلا نے اندرون لاہور میں ایک کمرے کے مکان میں عمر گزار دی۔ یہ عظیم فنکار اسی کسمپرسی میں 27 جون 2001ء کو دنیا سے رخصت ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے