اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی کیلئے حجاج کرام میدان عرفات میں جمع

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(ویب ڈیسک) حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے جہاں وہ مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنیں گے۔

منیٰ میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر آباد ہے، مناسک حج کے دوران حجاج کرام نے منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحجہ کا پورا دن قیام کیا، پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے 9 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہو گئے۔

حجاج کرام میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں قصر کرکے ایک ساتھ ادا کریں گے، حجاج دن بھر ذکر اذکار کریں گے، اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں گے اور سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں یکجا کرکے قصر پڑھیں گے۔

 

مزدلفہ میں حاجی رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے، یہی وہ مقام ہے جہاں سے شیطانوں کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کی جائیں گی، 10 ذوالحجہ کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج واپس منیٰ چلے جائیں گے جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کیلئے جمرات جائیں گے۔

اس سارے عمل کے بعد خدا کی راہ میں قربانی دی جائے گی جس کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کر طواف زیارۃ کریں گے، پھر واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کیلئے 24 ہزار بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے