اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جب تک سٹیٹ نہیں چاہے گی انسانی سمگلنگ کا کاروبار بند نہیں ہوگا، خواجہ آصف

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک سٹیٹ انسانی سمگلنگ کے کاروبار کو بند نہیں کرے گی یہ کاروبار جاری رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے کاروبار میں اتنی کشش ہے کہ لوگ ہر رسک لینے کو تیار ہیں، سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر سر قلم کردیا جاتا ہے لیکن لوگ آج بھی وہاں منشیات لے کر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا ہے، سویلین سسٹم کو اس میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، قانون کو حرکت میں لانے کیلئے ہمیں رکاوٹیں عبور کرنی پڑ رہی ہیں جو عبور ہوجائیں گی، پابندی لگانے کا آپشن ہر وقت موجود ہے، ایکسرسائز کیا جاسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا یورپ، چائنہ، یونائیٹڈ سٹیٹ میں ریگولیٹ ہو رہا ہے، تمام جگہ سوشل میڈیا کے کچھ آداب ہیں، اسے مانیٹر کیا جاتا ہے، ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بغاوت کیلئے لوگوں کو سٹیٹ کے خلاف اکسایا جاتا ہے، 9 مئی کو ریاست کے خلاف جو بغاوت برپا کی گئی، سارا سکرپٹ سوشل میڈیا پر تیار کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہوئی، پانامہ پیپرز میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے، نوازشریف کا نام بھی نہیں تھا لیکن پھر بھی ان پر کیس چلایا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نا اہل کیا گیا، میں سمجھتا ہوں اس چیز کا پہلے سدباب ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے